کچھ دیر میں میت ورثا کے حوالے کی جائے گی ۔فائل فوٹو
کچھ دیر میں میت ورثا کے حوالے کی جائے گی ۔فائل فوٹو

عامر لیاقت کی آخری پوسٹ کیا تھی؟

کراچی: عامر لیاقت نے انتقال سے کچھ دن قبل آخری بار اپنے بیرون ملک جانے سے متعلق ایک صحافی کی  ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی آخری پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جو انہوں نے گزشتہ روز شیئر کی تھی، انہوں نے ایک صحافی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت سے بات ہوئی ہے اورانہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔

لیکن اب پتہ چلا ہے کہ وہ ملک نہیں ،دنیا ہی چھوڑ کر جا چکے ہیں، آج دوپہرعامر لیاقت اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں اوراسپتال انتظامیہ کی جانب سے بھی ان کی  موت کی تصدیق کر دی گئی ہے تاہم  ان کے اچانک انتقال کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آسکے گی۔