چھوٹے بھائی نے دو بڑے بھائیوں کوقتل کردیا

لاہور:جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائیوں کو گولیاں مارکر قتل کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق داتادربارکے علاقے میں ملزم مختار نے جائیداد کے تنازع پر اپنے بڑے بھائیوں کو جان سے مار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں کی عمر 65 اور 60 سال تھی جن کے نام بالترتیب الطاف اور سرفراز تھے۔

جائیداد کے تنازع کے باعث پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے ٹیکسالی کے رہائشی 57 سالہ ملزم مختار کو موقع سے گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔