نماز جنازہ عبد اللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔فائل فوٹو
نماز جنازہ عبد اللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔فائل فوٹو

عامر لیاقت حسین عبداللہ شاہ غازیؒ مزارکے احاطے میں سپرد خاک

کراچی :رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

عامر لیاقت کی نمازہ جنازہ ان کے بیٹے احمد نے پڑھائی، عبد اللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں عامر لیاقت کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ان کی تدفین وہیں مزارکے احاطے میں کی گئی ۔ منیجر اوقاف مزارعبداللہ شاہ غازیؒ حاجی پنو خان کے مطابق ڈاکٹرعامر لیاقت نے اپنی وزارت کے دوران قبر کی جگہ رقم کے عوض مختص کروا دی تھی۔

جس احاطے میں تدفین ہوئی وہ شیخ لیاقت حسین کمپاؤنڈ کے نام سے ہے۔ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ کمپاؤنڈ میں چار تدفین ہوچکی ہیں جبکہ 2007 میں عامر لیاقت نے 5 قبریں الاٹ کرائی تھیں، احاطے میں عامر لیاقت حسین کے والدین، نعت خواں خورشید احمد اور پہلی اہلیہ کے والد مدفن ہیں۔