اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اگراسپیکرپنجاب اسمبلی آئی جی کو نہیں بلا سکتے تو پھراسمبلی میں اجلاسوں کی بجائے شادیوں کے فنکشن کرالیں، اس سے کچھ آمدن ہو جائے گی ۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کیا پارلیمانی نظام میں یہ بحث بھی ہو سکتی ہے کہ کوئی انتظامی افسر اسمبلی پیش نہیں ہوگا؟۔
پارلیمانی نظام میں کیا یہ بحث بھی ہو سکتی ہے کہ کوئ انتظامی افسر اسمبلی میں پیش نہیں ہو گا؟اگر پنجاب اسمبلی اسپیکر اور IG کو نہیں بلا سکتی تو ایسی پھر اس ہال میں اسمبلی اجلاسوں کی بجائے شادیوں کے فنکشن کرا لیں اس حکومت کے جو معاشی حالات ہیں کم ازکم صوبائ حکومت کو کچھ آمدن ہو جائے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 14, 2022
رہنما پاکستان پیپلزپارٹی فواد چوہدری نے کہا کہ عوام اور اداروں میں اتفاق ہے کہ 30 سال کیلیے ملک بلاول اور مریم کے حوالے نہیں کیا جا سکتا،پاکستان میں گورننس وزیراعلیٰ کے پاس ہے ، وزیراعلیٰ کے پاس پیسہ وفاق سے زیادہ ہوتا ہے ، وفاق تو قرض پرکام چلاتا ہے ،فوج نے بڑی قربانی دی ہے ، ہر سال ان کا بجٹ کم ہو رہاہے،بجٹ کم ہونے سے خطرات بڑھ رہے ہیں ۔