انہوں نے بجٹ نامنظور کے نعرے لگائے۔فائل فوٹو
انہوں نے بجٹ نامنظور کے نعرے لگائے۔فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ کی بجٹ تقریر کے دوران شور شرابہ ،نعرے بازی

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ کی بجٹ تقریر شروع ہوتے ہی تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے شور شرابہ اور نعرے بازی شروع کردی جس پر وزیراعلی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسی شور شرابے کے دوران بجٹ تقریر جاری رکھی۔

اپوزیشن کے تقریرکے دوران وزیراعلیٰ کا گھیراؤ کرلیا۔ اپوزیشن ارکان نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، ساتھ ہی انہوں نے بجٹ نامنظور کے نعرے لگائے۔