16 وزارتوں کی تحقیق اورتفتیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیزنہیں ملی۔فائل فوٹو
16 وزارتوں کی تحقیق اورتفتیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیزنہیں ملی۔فائل فوٹو

نون کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا۔شیخ رشید

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ نون کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا۔ن لیگ صرف ٹی وی شو کے لیے ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آراعلامیہ کی سازش میں مجھے گھسیٹ کر معاملے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں۔ ہرمیٹنگ کے منٹس ہوتے ہیں اوراس کی پریس ریلیز سب کی منظوری سے جاری ہوتی ہے۔حالات کی سنگینی پر میں عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکو راج نے پیٹرول کی قیمت میں  24 روپے فی لیٹر اورڈیزل کی قیمت میں  60 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے غریب کو دو ہفتوں میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے۔حکومت اپنے کیسز ختم اور مخالفین پر دہشت گردی کے جھوٹے کیسز بنا رہی ہے۔ساری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔اگر فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو فیصلہ 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری غیرملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں۔امپورٹد اور چور دروازے کی اسمبلی میں بجٹ پرتقریرکرنے والا کوئی نہیں۔پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین غیر آئینی بجٹ پاس کر رہے ہیں۔غیر آئینی فیصلے،معیشت کی تباہی پر ملک عنقریب بہت بڑے فیصلے کا منتظر ہے۔