حلقے این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم

صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ بغیرکسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

               
June 16, 2022 · قومی
این اے 45 کرم میں امن و امان کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

این اے 45 کرم میں امن و امان کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

کراچی کے حلقے این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ  کا وقت ختم ہو گیا،ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے 240 پرضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔ صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ بغیرکسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

حلقہ این اے 240 پرضمنی انتخاب کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےتھے۔ پولیس کے ساتھ سندھ رینجرز بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں

پریذائیڈنگ آفیسرکے مطابق پولنگ اسٹیشن 66 اور67 پر ووٹرزکی آمد کا سلسلہ سست ہے، امید ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ووٹرزکی آمد میں تیزی آئے گی۔