پاکستان کی 75 ویں سالگرہ پر75 روپے کا یادگاری نوٹ چھاپہ جائے گا
وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو 75 روپے کا یاد گاری نوٹ چھاپنے سے آگاہ کردیا۔
June 17, 2022 · قومی
75 روپے کے نوٹ کی چھپائی مقامی کاغذ پر ہو گی ۔فائل فوٹو
اسلام آباد:پاکستان کی 75 ویں سالگرہ پر 75 روپے کا یادگاری نوٹ چھاپنے کی منظوری دیدی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو 75 روپے کا یاد گاری نوٹ چھاپنے سے آگاہ کردیا جبکہ وفاقی کابینہ کی جانب سے یادگاری نوٹ کے ڈیزائن کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ، 75 روپے کے نوٹ کی چھپائی مقامی کاغذ پر ہو گی ، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔