فائل فوٹو
فائل فوٹو

مصطفی کمال کی اہلیہ کی گاڑی پرفائرنگ،معمولی زخمی

کراچی: نامعلوم ملزمان نے پاک سرزمین زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفی کمال کی اہلیہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی، پی ایس پی نے الزام ٹی ایل پی پرعائد کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب کے دوران ہنگامہ آرائی اورکشیدہ صورتحال کے بعد پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی اہلیہ کی گاڑی پرفائرنگ ہوئی تاہم وہ محفوظ رہیں۔

ترجمان پاک سرزمین زمین پارٹی (پی ایس پی) کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے کارکنان کی جانب سے فائرنگ کے واقعے میں مصطفیٰ کمال کی اہلیہ کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ وہ معمولی زخمی ہوئیں۔