عدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم 29جون تک روک دیا
آئندہ سماعت تک قبر کشائی نہ کی جائے اور سماعت 29جون تک معطل کردی۔سندھ ہائیکورٹ
June 22, 2022 · قومی
عامر لیاقت حسین کے صاحبزادے اور بیٹی کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے حکم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی۔فائل فوٹو
کراچی:سندھ ہائیکور ٹ نے سندھ پولیس کو 29جون تک ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹمارٹم سے روک دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے صاحبزادے اور بیٹی کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے حکم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی ،جس میں استدعا کی گئی تھی کہ پولیس کوعامرلیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے روکا جائے جس پرعدالت نے اب سماعت کرتے ہوئے فیصلہ جاری کیا ہے کہ آئندہ سماعت تک قبر کشائی نہ کی جائے اور سماعت 29جون تک معطل کردی۔