فوج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی۔فائل فوٹو
فوج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی۔فائل فوٹو

آرمی چیف اور وزیراعظم کاافغانستان میں زلزلے سے جانوں ضیاع پرافسوس

راولپنڈی.آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سروسز چیفس نے بھی افغانستان میں نقصانات پر افسوس کا اظہارکیا، پاک فوج افغان عوام کی ہرممکن مدد کیلیے تیار ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں پردکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں، افغانستان کے عوام کوہرممکن مدد فراہم کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بھی افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے، جبکہ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کو مطلوبہ امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔شہباز شریف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں بہنوں کے ساتھ ہیں