اسلام آباد:وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کے معاملے پراجلاس جاری ہے جس میں عسکری قیادت ، وفاقی وزرا، پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اوردیگرحکام شامل ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں ملکی سلامتی اورامن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا ، اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پرکمیٹی کوبریفنگ بھی دی گئی،اجلاس کے شرکاکوسرحدوں کی صورتحال ودیگرسیکیورٹی امورپراعتمادمیں لیاجائےگا۔ شرکاکوبیرونی اورداخلی سطح پردرپیش چیلنجزپربھی اعتمادمیں لیاجائےگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos