نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلیے بجلی 4روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔فائل فوٹو
 نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلیے بجلی 4روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔فائل فوٹو

کراچی والوں کیلیے بجلی 5 روپے27 پیسے فی یونٹ مہنگی

کراچی:کے الیکٹرک صارفین کیلیے بری خبر،نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے اپریل کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 5 روپے 31 پیسے اضافہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، اضافے کا اطلاق جولائی کے بلوں پرہوگا جبکہ لائف لائن صارفین پراضافے سے مستثنٰی ہوں گے۔

نیپرا کے مطابق اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 44 پیسے زیادہ چارج کیا جائے گا، اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 83 پیسے چارج کیا گیا تھا جو کہ ایک ماہ کے لئے تھا، اتھارٹی نے 14 جون کو ایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی۔