عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کرنے کی پوری کوشش کی،فائل فوٹو
عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کرنے کی پوری کوشش کی،فائل فوٹو

عمران خان کو اقتدار سے میں نے ہٹایا۔مولانا فضل الرحمن کا دعویٰ

اسلام آباد::جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا  ہے کہ عمران خان کو عالمی سازش نے نہیں میں نے گرایا  ہے۔پی  ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت ناجائز اور دھاندلی سے آئی تھی، عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش میں نے کی تھی، عالمی نہیں فضل الرحمن کی سازش نے تم کو گرایا۔

  سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان پہلے سازش والا خط لہراتا رہا پھرکہا کہ قتل کی سازش ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے بھی دھمکی آمیزخط کے بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا ، تمہیں کس نے مارنا ہے، سیکیورٹی اداروں نے بھی کہہ دیا جھوٹ بول رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاناما کا مسئلہ سیاسی عدم استحکام کے لیے آیا تھا، 27 جولائی کوہم نے تمام جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کیا، 2018ء کے الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی تھی، اتحاد میں تھوڑی بہت تھوڑ پھوڑ آتی رہی، ہم سب ایک پلیٹ فارم پراکٹھے ہوئے تاکہ ملک کو بچایا جاسکے، اب سمجھ آگیا ہوگا تمام سیاسی قوتوں کوایک جگہ اکٹھا ہونا کیوں ضروری تھا، ایسی قیادت کومسلط کیا گیا جس نے سی پیک کوروکا، سی پیک جیسے عظیم منصوبے کو ناکام بنانا پاکستان کومعاشی لحاظ سے کمزوربنانا تھا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انہوں نے سی پیک کے پورے منصوبے کوتباہ وبرباد کردیا ہے، اگرگزشتہ حکومت مزید قائم رہ جاتی توآج شائد ہم دعا خیرکہہ رہے ہوتے۔ گزشتہ حکومت ناجائزاوردھاندلی سے آئی تھی۔ ہم ملک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آئی ایم ایف اور فیٹف کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، گوادر منصوبے کوتباہ و برباد کر دیا گیا، امریکا نے بھی دھمکی آمیز خط کے بیا نیے کو یکسر مسترد کر دیا، سی پیک کوناکام بناناپاکستان کومعاشی لحاظ سےکمزوربنانا تھا، بیرونی ایجنڈے کے تحت سی پیک منصوبے کو پس پشت ڈالا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس دلدل میں قوم دھنس گئی تھی نکالنےمیں وقت لگےگا، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں ہورہا؟ ہم ملکی مفادپرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔