این اے 95 کے ووٹر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر رکھی ہے۔فائل فوٹو
این اے 95 کے ووٹر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر رکھی ہے۔فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم

لاہور:عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن نہ کرنے کے خلاف درخواستیں لاہورہائی کورٹ نے منظورکرلیں۔ پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی زینب عمیر کی درخواست پر سماعت جسٹس شاہد وحید نے کی۔

عدالت میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل علی ظفر، الیکشن کمیشن کی جانب سے وکیل بیرسٹر حارث عظمت اور ن لیگ کی طرف سے خالد اسحاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن قانون کے تحت  خالی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی خواتین  ہی منتخب ہو سکتی  ہیں۔ ان سیٹوں پر پی ٹی آئی کی خواتین کی تعیناتی نہیں کی جا رہی، لہٰذا عدالت الیکشن کمیشن کو ممبران پنجاب اسمبلی کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔