بابر گوری کی حفاظتی ضمانت میں 9 دن کی توسیع

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما بابر خان غوری کے خلاف نیب ریفرنس اور منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت میں 9 دن کی توسیع کردی۔

عدالت نے نیب اور ایف آئی اے کو بابر غوری کو گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔خیال رہے کہ بابر خان غوری کی صاحبزادی نے اپنے والد کی گرفتاری پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔