مردان ۔پولیس چوکی میں بارودی مواد سے دھماکا،اہلکار شہید،4زخمی

مردان:ضلع مردان میں چمتار پولیس چوکی میں بارودی مواد سے دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مردان کے تھانہ صدر کی چوکی رینگ روڈ پر واقع چمتار پولیس چوکی کے گیٹ پر نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 35 سالہ پولیس حوالدار مقصود شہید جبکہ 3پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں چوکی انچارچ سہیل خان بھی شامل ہیں ۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی باری نفری موقع ہر پہنچ گئی ،جاں بحق اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی اور دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔