حیدرآباد سینٹرل جیل میں دو قیدی جاں بحق

حیدرآباد سینٹرل جیل میں دو قیدی جاں بحق ہو گئے  ہیں ، دونوں قیدی مختلف کیسز میں جیل تھے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  حیدر آباد پولیس نے بتایا کہ  ایک قیدی سول ہسپتال میں زیرعلاج تھا  جبکہ دوسرے قیدی کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق دونوں قیدیوں کی موت کی وجہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی ۔