عید کے روز شہر میں پانی نہیں تھا۔مراد علی شاہ

کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عید کے روز شہر میں پانی نہیں تھا ، کم وقت میں زیادہ بارش ہونے سے نظام متاثر ہوا، کل صبح تک پانی صاف تھا۔ پوری سندھ حکومت عید کے پہلے دن سے سڑکوں پر ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ برسات کا ایک اور اسپیل کل سے آنا ہے، اس کے لیے ہم نے نالوں کی ابھی سے صفائی کرنی ہے۔  انہوں نے کہا کہ 2007میں بارشوں کے دوران228 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ 2009میں بارش کے دوران 50 افراد جاں بحق ہوئے ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس سے پہلے2020میں بہت زیادہ بارشیں ہوئی تھیں،جس دن بارش ہوئی اس دن الائشیں اٹھانے میں بڑی مشکلات پیش آئیں، عید کے روز شام سے اگلے دن تک شدید بارش ہوئی،بارش کی وجہ سے بہت زیادہ پانی تھا، موسم میں تبدیلی کی وجہ سے زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں،ضلع جنوبی میں ایک دن میں132ملی میٹر بارش ہوئی۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سارے افسران عید پر گھروں کو چلے گئے، ایڈمنسٹریٹر،کمشنر سمیت تمام افسران کراچی میں ہی موجود تھے ، الیکشن کے نزدیک دوسروں کو گندا کرنے کیلیے یہ اس طرح کرتے ہیں، نالوں کے اوپر دکانیں بنی ہوئی ہیں وہ کیا میں نے بنائی ہیں؟،پوری سندھ حکومت عید سے پہلے سے سڑکوں پر ہے، برسات کا ایک اور سپیل کل سے آنا ہے، اس کے لیے ہم نے نالوں کو ابھی سے صفائی کرنی ہے، آج ایک صاحب نے کہا کراچی میں ایمرجنسی لگا دو، 2007میں بارشوں کے دوران228 افراد جاں بحق ہوئے تھے ، 2009میں بارش کے دوران 50 افراد جاں بحق ہوئے ، میڈیا وہ بات نہ کریں جس سے انتشار پھیل جائے، میڈیا کو چاہیے کہ حقیقت کو سامنے لائیں۔

سابق حکمراں جماعت پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی خود کو بہت بڑی جماعت کہتی ہے، لیکن وہ ہے نہیں۔ جو ساڑھے3سال وزیراعظم رہے، انہوں نے ایک دن بھی کراچی میں نہیں گزارا۔ توشہ خانے سے چوری تم کرو اور چور ہم؟۔ چینی ،آٹا تم چوری کروا ور چور ہم؟۔

ذرائع ابلاغ سے  متعلق بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ میڈیا وہ بات نہ کرے، جس سے انتشار پھیل جائے۔ میڈیا کو چاہیے کہ حقیقت کو سامنے لائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ نوری آباد پاور پلانٹ کبھی بند نہیں ہوا اس پر کیس بنا گیا،  لوکل گورنمنٹ کی بلڈنگ نالے کے اوپر بنی ہے، کیا یہ عمارت 10،5یا 20سال پہلے بنی تھی؟، سپریم کورٹ کی پارکنگ نالے پر میں نے بنائی ہے؟، نالوں کے اوپر دکانیں بنی ہوئی ہیں وہ کیا میں نے بنائی ہیں، کیا ان دکانوں کو یا جو تعمیرات ہوئی ہے ان سب کو گرادوں؟۔