بھارت کو نصف ارکان کی بھی حمایت حاصل نہیں (فائل فوٹو)
بھارت کو نصف ارکان کی بھی حمایت حاصل نہیں (فائل فوٹو)

پاکستان کی سفارتی کامیابی،بھارت سلامتی کونسل کا رکن بننے میں ناکام

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے بھرپوراندازمیں مؤقف پیش کرنے کے نتیجے میں بھارت اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا مستقل رکن بننے میں ناکام ہوگیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق پاکستان نے مؤقف اختیارکیا کہ مستقل رکن کے لیے مدت مقررکی جائے اوراس کا انتخاب دوسال یا پانچ سال بعد ہو، بھارت نے ہمیشہ سیکورٹی کونسل کی قراردوں کی خلاف ورزی کی۔ بھارت کو مستقل رکن بننے کے لئے 129ارکان کی حمایت درکار ہے، بھارت کے پاس نصف ارکان کی حمایت بھی حاصل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یو این چارٹرمیں بھارت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے، بھارتی گروپ کو اقوام متحدہ میں امریکا کی حمایت حاصل نہیں رہا، بھارت سیکولر اورکامیاب معشیت کے نام نہاد دعوے کے باوجود یواین کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔

شیئر