34 سالہ لائنس نائیک اسلام الدین نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید (فائل فوٹو)
34 سالہ لائنس نائیک اسلام الدین نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید (فائل فوٹو)

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے 6 دہشتگرد مار ڈالے

شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کےد وران 6 دہشتگرد مار ڈالے، جبکہ ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں شہری علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے کامیاب کارروائی کی 6 دہشتگردوں مار گئے ہلاک دہشتگردوں کےقبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کیساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں خیبرپختون سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ لائنس نائیک اسلام الدین نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

اس سے قبل آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا تھا کہ ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاک فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

دو جولائی کو سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دوعلیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک کئے تھے، جبکہ پاک۔افغان سرحد کے قریب ضلع خیبرمیں ہونے والے حملے میں 3 فوجی جوان زخمی ہوگئے تھے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا تھا کہ شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک اور عسکریت پسند اس وقت مارا گیا جب افغانستان سے دہشت گردوں نے کنجیرا اور وارگر چوکیوں کے قری سرحدی باڑ کو توڑنے کی کوشش کی تھی۔ بعد ازاں سرچ آپریشن کے دوران 13 مشتبہ افراد کو تفتیش کے لئے اٹھایا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام میں خفیہ اطلاع پر کئے گئے آپریشن کے بارے میں ذرائع نے بتایا تھا کہ یہ گنگا خیر کلے علاقے میں خیبر پختون پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی اور فرنٹئیر کورکی انسداد دہشت گردی فورس کی مشترکہ کارروائی تھی جو افغانستان سے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی شمالی وزیرستان میں دراندازی کی اطلاع پر کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے ساتھی افغانستان فرار ہوگئے تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت افغانستان کے علاقے کنڑ کے رہائشی سعید اللہ عرف علی ولد محمد سعید، ضلع خیبر کی تحصیل باڑا کے رہائشی ضیاالرحمن آفریدی عرف طلحہ ولد عاشق خان اور نوشہرہ کی پبی چوکی دراب کے رہائشی مستقیم خان ولد غلام زمان کے نام سے ہوئی ہے۔