جسٹس شہرام کے ریمارکس پر کمرہ عدالت  میں قہقہے لگ گئے۔فائل فوٹو
جسٹس شہرام کے ریمارکس پر کمرہ عدالت  میں قہقہے لگ گئے۔فائل فوٹو

10 ووٹوں پر1 موٹر سائیکل کی پیشکش۔زین قریشی کے خلاف تحقیقات

ملتان:الیکش کمیشن نے 10 ووٹوں پر 1 موٹر سائیکل دینے کی پیشکش پر شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور پی ٹی آئی کے امیدوار زین قریشی کے خلاف انکوائری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کے حلقے پی پی 217 سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار زین قریشی پر ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پرانکوائری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حیدر ریاض نے معاملے کی انکوائری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن میں اسسٹنٹ کمشنراور سیکریٹری آر ٹی اے کو انکوائری افسرمقررکیا گیا ہے۔ڈی ایم او کی جانب سے انکوائری افسران کو جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔