فائل فوٹو
فائل فوٹو

زیارت کےعلاقےمیں آپریشن،5 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے زیارت کےعلاقےمیں آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں  5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق خوست کےقریب پہاڑوں پردہشتگردوں کےٹھکانےکی نشاندہی ہوئی ، دہشتگردوں نےسیکیورٹی فورسزکودیکھتےہی فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ حوالدار خان محمدشہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مغوی شہری کی تلاش کیلیےسرچ آپریشن جاری ہے۔واضع رہےلیفٹیننٹ کرنل لئیق مرزا بیگ کو دہشت گردوں نے اغوا کے بعد شید کردیاتھا۔ دہشتگردوں نےلیفٹیننٹ کرنل لئیق مرزا بیگ اور اُن کے عزیزعمر جاوید کو زیارت کے علاقے ورچوم سے اُس وقت اغوا ءکیا جب وہ قائد اعظم ریزیڈنسی سے واپس کوئٹہ آرہے تھے۔

بعد ازاں سیکیورٹی فورسزنے علاقے میں آپریشن شروع کیا، جس میں ایس ایس جی کمانڈوزاورآرمی ہیلی کاپٹرزنے حصہ لیا، جس کے نتیجے میں 6 سے 8 دہشت گردوں نے پہاڑی راستے کے ذریعے نلہ کی طرف پیش قدمی کی تو اہلکاروں نے انہیں دیکھا اور ایکشن لیا، جس پر دہشت گردوں نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو شہید کیا اوروہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تو اُن کی پیش قدمی کو روکا گیا۔