لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی نو کالرآئی ڈی سے کال آئی اور ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی گئی ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ سوشل میڈیا سے گھبرا رہے ہیں ، کہتے ہیں کہ سوشل میڈیاپر ان کی بدنامی ہو رہی ہے ، میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ ویسے بدنامی نہیں ہو رہی ، کوئی بات کسی سے ڈھکی چھپی ہے ؟، عابد شیر علی کے والد ان کی پارٹی کے رہنما تھے ،انہوں نے ہی کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے 18 سے 20 قتل کئے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کو ساری دنیا نے دیکھا۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والے دھاندلی کے مسٹر ہیں، ہم تو چاہتے ہیں کہ شفاف انتخابات ہوں ، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ شفاف انتخابات کرائیں۔