خوشاب:خوشاب کے علاقے مٹھہ ٹوانہ کے محلہ چاہلانوالہ میں شادی کی پہلی رات دلہا نے دلہن کو قتل کردیا۔ پولیس نے اطلاع پربروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر کو فرحت حیات کو حراست میں لے کر شواہد محفوظ کر لئے۔
مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈی پی او خوشاب اسد اعجاز نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے ڈی ایس پی مٹھہ نوانہ کی زیرنگرانی ٹیم تشکیل دیدی ہے جوواقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرے گی۔ تاہم آخری اطلاع تک قتل کی وجہ ابھی سامنے نہ آسکی۔