عمرجاوید کی لاش ورچوم میں جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پرملی، ترجمان بلوچستان حکومت (فائل فوٹو)
عمرجاوید کی لاش ورچوم میں جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پرملی، ترجمان بلوچستان حکومت (فائل فوٹو)

لیفٹیننٹ کرنل لئیق مرزا کے کزن عمرجاوید کی لاش بھی مل گئی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع زیارت سے اغوا ہونے والے لیفٹننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کے کزن عمرجاوید کی لاش بھی مل گئی۔ نجی ٹی وی کےمطابق ترجمان بلوچستان حکومت نے لاش ملنے کی تصدیق کی ہے۔ بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نےکا کہنا کہ بلوچستان کے ضلع زیارت سے اغوا ہونے والے  دوسرے سیاح عمر جاوید کو بھی دہشتگردوں نے قتل کردیا ہے۔ نجی ٹی وی نے بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  عمر جاوید کی لاش ملنے کی تصدیق کی ہے تاہم مزید تفصیلات  بعد میں جاری کی جائیں گی۔عمرجاوید کی لاش زیارت کے علاقے ورچوم میں جائے وقوعہ سے کچھ ہی فاصلے پرملی ہے۔

ذرائع کے مطابق انہیں گلا دبا کرقتل کیا گیا،عمرجاوید کو لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کے ہمراہ 12 جولائی کو زیارت سے کوئٹہ آتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے اغوا کیا تھا، لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا ڈی ایچ اے کوئٹہ میں بطورڈائریکٹرلینڈ ایکوزیشن تعینات تھے۔

ان کی لاش جمعرات کو ہرنائی اورزیارت کے سرحدی علاقے مانگی ڈیم کے قریب سے ملی تھی،اغوا اورقتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کے خلاف ہرنائی اورزیارت کے پہاڑی سلسلوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

آپریشن میں پاک فوج، ایس ایس جی کمانڈوزاورایف سی اہلکار حصہ لے رہے ہیں، آئی ایس پی آرکےمطابق کالعدم تنظیم کے ساتھ دہشتگرد مارے جاچکے ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک حوالدار بھی شہید ہوا۔