حادثے کے وقت ٹریکٹر ٹرالی میں 40 مسافر سوار تھے۔فائل فوٹو
حادثے کے وقت ٹریکٹر ٹرالی میں 40 مسافر سوار تھے۔فائل فوٹو

بنوں میں 2 گروپوں میں فائرنگ۔4 افراد جاں بحق

ضلع بنوں کے علاقے نورڈ میں 2 گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک گروپ کے 2 افراد اور2 راہ گیر جاں بحق ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دوسرے گروپ کے 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے یہ بھی کہا کہ دونوں گروپوں میں 14 سال سے زمین کے تنازعے پر دشمنی چل رہی ہے۔واقعے کے فوری بعد جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔