شیخ رشید نے آڈیو کی تصدیق کردی

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے گل زمان نامی شخص سے بات چیت کی تصدیق کردی ،ان کا کہنا ہے کہ یہ آواز میری ہے لیکن از راہ مذاق بات چیت کی اس میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جلیل شرقپوری سے متعلق بات مذاق میں کی تھی پیسوں کا کوئی لین دین نہیں ہوا ہے ۔

یاد رہے کہ شیخ رشید کی ویڈیو لیک ہوئی تھی جس میں گل زمان نامی شخص سے بات چیت کر رہے تھے اور ان سے کہہ رہے تھے کہ پھر کل جلیل شرقپوری کو بھی پیسے دے دیے ہیں جس پر دوسرے شخص کا جواب آتا ہے کہ دھیان کریں یہ موبائل ہے ، بیڑا  پار ہو گا اللہ پردہ رکھنے والا ہے ۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل جلیل شرقپوری کی جانب سے بھی ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کیلیے پیغام دے رہے ہیں کہ شیخ رشید ان کیلیے ٹھیک نہیں ۔

 جلیل شرقپوری نے  مبینہ آڈیو لیک پر شیخ رشید کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتاہوں کہ شیخ رشید دو نمبر آدمی ہے ۔

اپنے ویڈیو پیغام میں جلیل شرقپوری نے کہا کہ میں نے پہلے ہی تنبیہہ کی تھی کہ علیم خان آپ کے ساتھ وفادار نہیں ، اب بھی میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہا ہوں کہ شیخ رشید دو نمبر آدمی ہے ۔

ویڈیو پیغام میں جلیل شرقپوری نے کہا کہ شیخ رشید عمران خان کا دشمن ہے ، شیخ رشید کسی کے کہنے پر جھوٹ بول رہاہے ،  میں شیخ رشید کو جانتا ہی نہیں ، ماضی میں ایک بار ان کے دفتر گیا تھا  جب کرتار پور رہداری کا افتتاح ہو رہا تھا ، اس کے علاوہ  میں نے بھی شیخ رشید کی تصویریں دیکھیں ہیں، انہوں نے بھی میری دیکھی ہوں گی ۔