پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو
پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو

شہباز شریف کی حکومت وینٹی لیٹرپرہے۔فواد چوہدری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 23 جولائی کو رانا ثنا اللہ اورعطا تارڑکے پنجاب داخلے پر پابندی لگا سکتے ہیں

 فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پرہمارااعتماد صفرہے،الیکشن کمیشن میں کیس فارن فنڈنگ نہیں بلکہ ممنوعہ فنڈنگ کاہے، ہمارے 2 ممبران پنجاب اسمبلی سے رابطہ کرکے انہیں بھاری آفردی گئی ہے،اب وہ  دن گزر گئے جب  بند کمروں  میں  بیٹھ  کر6 لوگ  فیصلے کرتے تھے،ایکس اور وائی کاخاتمہ ہوچکا ہے ، رانا ثنا اللہ کی زندگی میں 2 ہی فیزہیں،یاوزیرہوتےہیں یاجیل میں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ زرداری صاحب کوبھی پتہ ہےاب مسلم لیگ (ن) کی حکومت نہیں چل سکتی ، زرداری صاحب جانتے ہیں شہباز شریف  کی حکومت وینٹی لیٹرپرہے، زرداری صاحب کبھی بھٹو کیساتھ کھڑےنہیں ہوئے،مسلم لیگ (ن)  کیساتھ کیا ہوں گے۔ زرداری صاحب چاہتےہیں سندھ میں ان کی حکومت رہنی چاہیے، نگران حکومت معیشت ٹھیک نہیں کرسکتی نہ ہی اس کےپاس اختیارہوگا، ایک دن سےبھی زیادہ عبوری حکومت تسلیم نہیں کی جائےگی، نگران حکومت بناکرعام انتخابات کرائےجائیں۔