رانا ثنا اللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ق) نے رانا ثنا اللہ کی جانب سے 5 ایم پی اے غائب کرنے کرنے کے بیان کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ، حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب کیخلاف کارروائی کی استدعا کردی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کوسزا بھی ہوگی، آئی بی والے بجائے اس کے پتہ کریں مقصود چپڑاسی اور ڈاکٹر رضوان کو کس نے مارا وہ لوکیشنز دے رہے ہیں، شریفوں نے اپنا چہرہ تو پہلے ہی دکھا دیا تھا۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین کی لوکیشن ٹریس کرنے کیلیےسیل بنا رکھا ہے، یہ بہت بری طرح ناکام ہوئے اور اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، مریم صفدر نے بڑا اچھا بیان دیا کہ ہم الیکشن ہار گئے ہیں۔