موسلا دھار بارش سے گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ۔فائل فوٹو
 موسلا دھار بارش سے گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ۔فائل فوٹو

 لاہور میں بارش کا 20سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

 لاہور میں بارش کا 20سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، 7 گھنٹے  میں 238 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اوسطاً 150 ملی میٹرسےزائدبارش ریکارڈکی گئی،  سب سےزیادہ بارش تاجپورہ میں 238 ملی میٹرریکارڈ کرلی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایئرپورٹ پر159،گلبرگ میں 67 ملی میٹر ، مغلپورہ میں 158 ، چوک ناخدا  میں 152،لکشمی چوک میں  134،پانی والاتالاب میں 131 ،گلشن راوی 123،،جوہرٹاؤن میں 115 ، اپرمال  میں 110،نشترٹاؤن 107، فرخ آباد  میں  104،سمن آباد میں 85، اقبال ٹاؤن میں 59.5 اورجیل روڈپر 70 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔

گزشتہ رات سے شروع ہونے والی  بارش کے باعث  فیروز پور روڈ ، لکشمی چوک ، جیل روڈ ، کینال ، رائیونڈ روڈ ، کوٹ لکھپت ، کچا جیل روڈ ، جوہر ٹاؤن ، چونگی امرسدھو ، گرین ٹاؤن کاہنہ ، نشتراور یوحنا آباد  ، ساندہ ، باغبانپورہ سمیت دیگر علاقوں میں  موسلا دھار بارش سے گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ۔

موسلا دھار بارش کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور سمیت متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو نکاسی آب کیلئے چوکس رہنے کا حکم دے دیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122، واسا اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ حکام فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی خود نگرانی کریں۔