فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں مہنگائی21 ہو گئی

اسلام آباد:ایشیائی رقیاتی بینک نے آؤٹ لک جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 6 ماہ میں مہنگائی 12 فیصد سے بڑھ کر21 ہو گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے گزشتہ چھ ماہ  کے معاشی اعداد و شمار جاری کیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں جنوری سے جون تک مہنگائی 12 فیصد سے بڑھ کر21 فیصد ہو گئی ہے، سری لنکا میں  مہنگائی 14 فیصد سے بڑھ کر 45 جبکہ بھارت میں 5.7 فیصد سے بڑھ کر7فیصد پرآگئی ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق چین میں مہنگائی بڑھ کر 1.5 فیصد سے 2.5 فیصد پرآگئی جبکہ تھائی لینڈ میں 2.2 سے بڑھ کر 7.7، بنگلہ دیش میں 6.1 سے بڑھ کر 7.4 فیصد ہو گئی۔