اسد عمر توہین عدالت نوٹس جاری

پنجاب اسمبلی چلتی رہے گی ۔اسد عمر

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ آج کوئی سرپرائز نہیں ، ہمارے نمبر پورے ہیں بلکہ ہو سکتا ہے دو چار ووٹ زیادہ ہو جائیں ، پنجاب اسمبلی چلتی رہے گی ۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اورسیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ زرداری صاحب جن سے متعلق کہا جاتا تھا کہ ایک زرداری سب پر بھاری ، اب ان کی سیاست پرانی ہو گئی ہے ، ان کی سیاست تب تک چلتی تھی جب ضمیر فروشی ہوتی تھی ، پیسے کی بناء پر وفاداریاں بدلتی تھیں مگر وہ سیاست ختم ہو چکی ہے ،اب عوام کی سیاست ہے ، اب بند کمرے کی سیاست نہیں چلے گی ۔