لاہور:انسپکٹر جنرل (آئی جی )پنجاب پولیس رائو سردارعلی خان اور چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی اضل نے وزیراعلیٰ حمزہ شہبازسےوفاق تبادلےکی درخواست کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق راؤ سردارعلی خان کی درخواست کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ان کے تبادلےسےمتعلق وفاق سےمشورہ کیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب کیلیے 3ناموں پرغورکیا جا رہا ہے جن میں فیصل شاہکار ،اے ڈی خواجہ ، انعام غنی زیرغور ہیں ، رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب نے ضمنی انتخابات سے قبل ہی تبدیلی کی درخواست دیدی تھی۔