اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو
اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو

آزادی کا بھاشن دینے والااپنے ممبرز کو غلام سمجھتا ہے،مریم نواز

لاہور:نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم نواز کا کہنا ہے کہ غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ممبرز کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے،جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا،آج اسی کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرعمران خان کی ویڈیو جاری کرتےہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب منی گالہ نہیں جسےآپ کبھی بزدار،کبھی گوگی، پنکی اوراس کے بیٹوں کے حوالے کردیں۔

نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )کی جانب سے ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں، پنجاب کی خدمت کرنا اورپنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے، ان کا مزید کہنا تھاکہ 2018میں پنجاب کے عوام نے مینڈیٹ نوازشریف کو دیا تھا جو ان سے دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا، یہ جیتے جاگتے عوام کا صوبہ ہے، فتنہ خان کی اے ٹی ایم  نہیں۔