لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے صرف 175 اراکین پنجاب اسمبلی پہنچے ہیں۔
کرونا میں مبتلا عظمیٰ زعیم قادری بھی اسمبلی پہنچ چکی ہیں۔نون لیگ کےارکان اسمبلی کی تعداد 180ہو گئی ہے، وزارت اعلیٰ کے دونو امیدوار کامیابی کے دعوے کر رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے دعویٰ کیا تھا کہ اندر ہمارے 186 لوگ پورے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے 180 ارکان کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا۔