پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو
پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو

چیف جسٹس خود فل کورٹ بنانا چاہیں تو بنا لیں۔فواد چوہدری

اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس خود فل کورٹ بنانا چاہیں تو بنا لیں۔

فواد چوہدری نے  میڈیا سے گفتگو کے دوران حکمراں اتحاد سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ آپ بلیک میل کرکے فل کورٹ نہیں بنوا سکتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے اتحادی جماعتوں کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اتحادی حکومت کی جانب سے پریس کانفرنس اپنا سامان باندھنے کا اعلان تھا، سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی ہے۔

فواد چوہدری نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نوازنے عدلیہ کے خلاف پریس کانفرنس کی، ایک مجرمہ نے پریس کانفرنس کی سربراہی کی اور سپریم کورٹ پر حملہ کیا، وہ ضمانت پر ہیں۔