عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔فائل فوٹو
عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔فائل فوٹو

ظہیراور شبیر کی ضمانت میں یکم اگست تک توسیع

اسلام آباد:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم ظہیر  اور اس کےبھائی شبیر کی ضمانت میں یکم اگست تک توسیع کر دی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کیس کی سماعت ہوئی جس دوران مرکزی  ملزم ظہیراوراس کے بھائی شبیر کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوئی،پولیس  نے ملزمان ظہیراورشبیرکو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت  کے روبرو پیش کیا۔

پولیس کی جانب سے تاحال نئی پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی گئی اور ملزمان کے وکلاء بھی عدالت میں پیش نہ ہوسکے،عدالت  نے ظہیر اور شبیر کی ضمانت میں یکم اگست تک توسیع کردی۔