لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کے انکار کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری تقریب دارالحکومت اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں ہوگی۔حلف برداری کی تقریب آج رات ہی ہوگی۔ پرویز الٰہی کچھ دیر میں خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت اسلام آباد میں ہیں، انہوں نے اپنا خصوصی طیارہ چوہدری پرویزالہٰی کو لینے کیلئے لاہور روانہ کردیا۔آخری اطلاع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی لاہور روانہ ہوگئے۔صدرمملکت رات 2 بجے چوہدری پرویز الہٰی سے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف لیں گے۔