لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءچوہدری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد پنجاب میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے انہیں وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب عبدالجبار کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیاہے اور اس کے علاوہ ڈی پی او جھنگ غیاث گل خان کو بھی وفاق رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا جبکہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ نبیل