اسلام آباد:ملک میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے ہیں ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران وائرس سے مزید 8افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 170 مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے ۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 843 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 761 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔
COVID-19 Statistics 28 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 20,843
Positive Cases: 761
Positivity %: 3.65%
Deaths: 08
Patients on Critical Care: 170— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 28, 2022