اسلامآباد: عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پرتحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے ایمل ولی خان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دیدی۔
میڈیا سے گفتگو میں عمرایوب نے کہا کہ اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے عمران خان کوٹھکانے کی بات کی، پی ایم ہاؤس میں بیٹھ کریہ لوگ عمران خان کو ٹھکانے لگانے کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور وزارت داخلہ میں درخواستیں دی ہیں، عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے سیکیورٹی دی جائے۔
عمرایوب نے کہا کہ پی ایم ہاؤس میں بیٹھ کر یہ لوگ عمران خان کو ٹھکانے لگانے کی بات کر رہے ہیں لیکن ہم عمران خان کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، موجودہ وزیراعظم سی ڈی اے کی حدود تک کے وزیراعظم ہیں۔