اسحاق ڈار نے وطن واپسی کے خواب دیکھنا چھوڑ دیے

لندن:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وطن واپسی کے خواب دیکھنا چھوڑ دیے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈارکے قانونی مشیروں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ سپریم کورٹ میں پٹیشن کا فیصلہ آنے تک لندن میں ہی قیام کریں کیونکہ سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات چل رہی ہیں اس لیے پٹیشن کی نئی تاریخ بھی نہیں مل  رہی اور جب تک فیصلہ نہیں آجاتا ملک واپس نہ آئیں ،واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے جولائی کے آخر ی ہفتے میں پاکستان واپس آنے کا اعلان کیا تھا ۔