پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک اضافے کا امکان

اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

یکم اگست 2022 سے عوام کو پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 10سے 15روپے فی لیٹر تک کے اضافے کا سامنا ہو سکتا ہے تاہم اضافے کا تخمینہ اوپرکی جانب صرف اس وجہ سے لگایا گیا ہے کہ شرح مبادلہ ڈانوا ڈول ہوچکی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کم کرکے قیمتیں برقراررکھی جاسکتی ہیں۔لیوی ٹیکس میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرکے قیمتیں بڑھائی جا سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16سے 17روپے تک اضافے کا تخمینہ پیٹرولیم لیوی کو شامل کیے بغیر لگایا گیا ہے۔اگر حکومت پیٹرول پر 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بڑھاتی ہے تو پھر موگاس کی قیمت 15 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 23روپے فی لیٹر متوقع ہے۔

اوگراپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری کل وزارت خزانہ کو بجھوائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز پر وزارت خزانہ غورکرے گی۔