اجلاس میں سیاسی صورتحال اورلانگ مارچ کی فائنل کال پرحتمی مشاورت ہوگی۔فائل فوٹو
اجلاس میں سیاسی صورتحال اورلانگ مارچ کی فائنل کال پرحتمی مشاورت ہوگی۔فائل فوٹو

عمران خان کا دورہ لاہورایک بار پھرموخر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا دورہ لاہور ایک بار پھر خراب موسم کے باعث مؤخر ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچنے والے تھے، جہاں انہیں پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرنا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے دورہ مؤخر کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی عمران خان موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد سے  لاہور نہیں آسکے تھے۔