دعا زہرا بازیاب ہو چکی ہے، بینک اکاؤنٹس کا تفتیش سے کوئی تعلق نہیں۔فائل فوٹو
دعا زہرا بازیاب ہو چکی ہے، بینک اکاؤنٹس کا تفتیش سے کوئی تعلق نہیں۔فائل فوٹو

دعا زہرا کے سسرال والوں کے بینک اکائونٹ بحال کرنے کا حکم

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس میں ظہیرکے بھائی شبیر و دیگر اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس اور شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتِ عالیہ نے اپنا سابقہ حکم نامہ واپس لے لیا اور حکم دیا کہ شبیر اور ظہیر کی والدہ کے بینک اکاؤنٹس بحال کیے جائیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے اسٹیٹ بینک اور سی آئی اے کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت بھی کی۔دورانِ سماعت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لا افسران کی جانب سے اکاؤنٹس بحال کرنے کی حمایت کی گئی۔

درخواست گزار شبیر کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ جس درخواست پر فیصلہ ہوا وہ درخواست نمٹائی جا چکی، 8 جون کو درخواست نمٹائی گئی۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بھی بتایا کہ مقصد پورا ہو چکا، اکاؤنٹس بحال کرنے میں ہرج نہیں۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کیس بڑا سادہ تھا، دعا زہرا بازیاب ہو چکی ہے، بینک اکاؤنٹس کا تفتیش سے کوئی تعلق نہیں۔