اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے جلسے اور گرفتاریوں سے متعلق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ رانا صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں ، آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او ہیں ، اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر رانا ثناء اللہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ آپ کولینے کے دینے پڑ جائیں ، بہادر آپ اتنے ہیں جب سے حکومت تبدیل ہوئی ہے آپ فیصل آباد نہیں گئے، بہرحال احتیاط اچھی چیز ہے ۔
رانا صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں، آپ تھانہ کوہسارکے SHO ہیں اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں یہ نہ ہو لینے کے دینے پڑ جائیں، بہادر آپ اتنے ہیں جب سے حکومت تبدیلُ ہوئ آپ فیصل آباد نہیں گئے بہرحال احتیاط اچھی چیز ہے۔