فواد چوہدری احتیاط کریں،اوقات تک نہ جائیں۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری احتیاط اچھی چیزہے ،اوقات تک نہ جائیں توآپ کیلیے بہترہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ رانا ثناء اللہ  کا خوف تھا اسی لیے عمران خان نے 20 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ کرایا،رانا ثناء اللہ کے خوف سے 25  مئی کو عمران خان خیبرپختونخوا بھاگ گئے تھے ۔

 مریم اورنگزیب نے  کہا کہ  پی ٹی آئی پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت فارن  ایڈڈ پارٹی ہے ، الیکشن کمیشن فیصلے کے تحت عمران خان نے 5 سال جھوٹا بیان حلفی دیا،  8سال میں 11 بار اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا، فارن ایجنٹ ، فارن ایڈڈ پارتی کیلیے قانون کے تمام دروازے بند ہوتے ہیں ،  یہ آج سو باتیں کر رہے ہیں  8 سال میں الیکشن کمیشن میں  بات کرتے ۔