اسلام آباد:پاکستان میں مہلک کورونا وائرس مزید 4جانیں نگل گیا، گزشتہ روز مثبت کیسزکی شرح 3.63فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں21 ہزار 741 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 789افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ،وائرس کا شکار 160 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
COVID-19 Statistics 04 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 21,741
Positive Cases: 789
Positivity %: 3.63%
Deaths: 04
Patients on Critical Care: 160— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 4, 2022