پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمیشن کیخلاف ریفرنس دوبار دائر کر دیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کیخلاف ریفرنس ترمیم کے بعد دوبارہ سپریم جوڈ یشل کونسل میں دائرکردیا۔

تفصیلات کے مطابق ریفرنس اوورسیز پاکستانی اسلم ملک نے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوایا جس میں چیف الیکشن کمیشن اور ممبران کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی۔

ریفرنس کے مطابق پی ٹی آٸی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن مس کنڈکٹ کا مرتکب ہوا اور اوورسیز پاکستانیوں کو غیر ملکی قرار دے کر ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گٸی۔

اووسیز پاکستانیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ آٸین کے خلاف ہے، چیف الیکشن کمشنراور ممبران نے اپنے حلف سے روگردانی کی جبکہ ماضی میں بھی الیکشن کمیشن نے ایسے کٸی فیصلے کیے جو مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتے ہیں، مخصوص نشستوں پر بھی آٸین سے ہٹ کرفیصلہ دیا گیا۔

ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ سپریم جوڈیشل کونسل چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنرکوعہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا تھا لیکن چند گھںٹوں بعد ریفرنس واپس لے لیا گیا۔